اسلام آباد13جولائی(نیوز ڈیسک ) آزادجموں وکشمیرکے صدربیرسٹرسلطان محمودچودھری نے کشمیری تارکین وطن پرزوردیاہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی سطح پر اپنی کوششیں تیز کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں ناروے، امریکہ اوربرطانیہ کے کشمیری تارکین کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواجاگرکیا۔انہوں نے 5 اگست 2019 کے بعدمقبوضہ علاقے میں ظلم و تشدداورخون ریزی کے واقعات میں اضافے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے جعلی مقابلوں اورمبینہ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بے گناہ کشمیریوں کے قتل پرگہرے افسوس کا اظہارکیا۔سلطان محمود چوہدرینے امریکہ، برطانیہ اوریورپ میں رہنے والے کشمیریوں پرزوردیاکہ وہ اپنے کشمیری ہم وطنوں کے حق میں آوازبلندکریں۔