\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

کرناٹک:ہندو انتہا پسند خاتون نے مسلم کنڈکٹر کو ٹوپی اتارنے پر مجبور کر دیا

       
مناظر: 549 | 13 Jul 2023  

 

بنگلورو13جولائی(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک انتہا پسند ہندو خاتون مسافر نے مسلم کنڈکٹر کو ٹوپی اتارنے پر مجبور کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم کنڈکٹر کرنانگ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(آر ٹی سی) کی بس میں توپی پہن کر ڈیوٹی دے رہا تھا کہ بس میں سوار میں ہندو خاتون نے اسکی ٹوپی پر اعتراض کیا۔ وہ مقامی زبان میں کنڈکٹر کے ساتھ ٹوپی کے مسئلے پر بحث و تکرار کرتی رہی۔ بھارتی میڈیا رپوٹس میںکہا گیاکہ خاتون کنڈکٹر سے کہتی رہی”تم ٹوپی پہن کر ڈیوٹی کیوںکر رہے ہو، ٹوپی اتار دو، مسجد یا اپنے گھر میں ٹوپی پہنو یہاںنہیں۔ جب خاتون کی تکرار بڑھ گئی تو کنڈکٹر اپنے سر سے ٹوپی اتارنے پر مجبور ہوا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔ ویڈیوکرناٹک کے مقامی ٹیلی ویژن چینلوں نے بھی چلائی ۔