اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان مذہبی سیاحوں کیلئے انتہائی محفوظ ملک ہے: بدھ پیشوا کی تعریف

       
مناظر: 281 | 14 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بدھ مت کے مذہبی پیشوا کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی سیاحوں کیلئے انتہائی محفوظ ملک ہے۔ بدھ مت کے مذہبی پیشواؤں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر اسلام آباد میں انہوں نے گندھارا سیاحت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ٹاسک فورس کے چیئرمین اور وزیرِ مملکت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ بدھ پیشوا کا کہنا ہے کہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگا، بدھ ازم کے حوالے سے پاکستان میں 6 ہزار سے زائد مقامات ہیں، پاکستان حکومت نے بدھ ازم کے آثارِ قدیمہ کی حفاظت کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثے کے احیاء کے موضوع پر گزشتہ دنوں ہوئی عالمی گندھارا کانفرنس میں مختلف ممالک سے 31 وزیٹرز پاکستان آئے جن میں ویتنام، تھائی لینڈ، نیپال، ملائیشیا اور دیگر ممالک سے بدھ مت کے ماننے والے بھی شامل ہیں۔ گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثے کے احیاء کے موضوع پر عالمی گندھارا کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ثقافتی سفارت کاری اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0