جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آرمی چیف سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

       
مناظر: 530 | 15 Jul 2023  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے ہیں، جہاں وہ ایرانی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوگی۔ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا تھا ، جہاں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی عیادت کی تھی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے، توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0