جموں 15 جولائی(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل پنتھرز پارٹی کے رہنما ہرش دیو سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی محض کھوکھلی بیان بازی اور بے بنیاد پر پروپیگنڈے کے سہارے چل رہی ہے اور وہ کشمیریوں کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ہرش دیو سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ زعفرانی پارٹی نے دفعہ 370کی منسوخی کے وقت کشمیر میں تعمیر و ترقی او تعلیم یافتہ نوجوان کو نوکریاں دینے کے بلند بانگ دعوے کیے تھے لیکن اس نے اسکے بالکل برعکس کیا اور مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے سیکڑوں نوجوانوں کو نوکریوں سے نکال دیا، بی جے پی غریب کسانوں کی زمینیں زبردستی چھین کر غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کو صحت اور تعلیمی اداروں کی کمی کا سامنا ہے ۔ ہرش دیو سنگھ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کے جھوٹ اور بے حیائی سے بیدار ہوجائیں جسکا واحد مقصد اقتدار پر قبضہ جمائے رکھنا ہے۔