سری نگر15 جولائی(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 8لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں جن میں دو لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں۔
” ڈائریکٹوریٹ آف ایمپلائمنٹ “میں رجسٹرڈ بے روز گار نوجوان کی کل تعداد آٹھ لاکھ ہے ۔ ان میں دو لاکھ کے قریب وہ نوجوان ہیں جو تعلیم یافتہ ہیں۔ رواں برس مئی تک کم از کم 1لاکھ 99ہزار 8سو 72 تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار تھے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایمپلائمنٹ میںحق معلومات کے تحت دائر ایک درخواست کے جواب میں ادارے کے پبلک انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) نے جو اعداد شمار ظاہر کیے ہیںان کے مطابق رواں برس 31تک محکمے کے پورٹل پر رجسٹرڈ تعلیم یافتہ بے روزگاروں کی کل تعداد 1لاکھ 99ہزار 8سو 72تھی۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایمپلائمنٹ کا کہنا ہے کہ اس نے تمام اضلاع میں بے روزگاری سروے کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایمپلائمنٹ نے اپنے ضلعی روزگار اور مشاورتی مراکز کے ذریعے ہر تحصیل میں ایک گاو¿ں کو فرسٹ سٹیج یونٹ (ایف ایس یو ) کے طور پر مدنظر رکھ کر روزگار اور بے روزگاری سروے کیا ہے ۔ پبلک انفارمیشن آفیسر (پی آئی او)نے مزید کہا کہ 206 تحصیلوں سے کرائے گئے سروے کی بنیاد پر بیروزگاری کی شرح 8.31 فیصد کے لگ بھگ ہے۔