منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اور این آئی اے کا کریک ڈائون جاری

       
مناظر: 617 | 16 Jul 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اور بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری رکھا ہوا ہے اور وہ مکینوں کوسخت ہراساں کررہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعرات کوشوپیاں کے علاقے گاگرن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین غیر مقامی مزدوروں کے زخمی ہونے کے بعد بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز ،پولیس اور این آئی اے کے اہلکاروں نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں، کولگام، اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع میں محاصرے اورتلاشی کی پرتشدد کارروائیاں شروع کیں۔ مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گزشتہ تین دنوں میں کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا جبکہ متعدد کو تھانوں اور فوجی کیمپوں پر طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کا کہناہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکار گھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں بھی مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اورتلاشیوں کا سلسلہ جاری رکھا جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھرقابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں لوگوں نے پوٹھہ بائی پاس پر شراب کی دکان کھولنے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ انہوں نے شراب کی دکان کو فوری طورپربند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع سانبہ کے علاقے نند پور میں کسان ایک جگہ جمع ہوئے اور حکام کی جانب سے زرعی پمپ چلانے کے لیے بجلی فراہم نہ کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ضلع ریاسی کے علاقے مہور کے مکینوں نے آتشزدگی کے ایک واقعے میں پانچ دکانوں کے نذرآتش ہونے کے بعد احتجاج کیا۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں آتشزدگی کے واقعات سے جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے علاقے میں فائر اسٹیشن قائم کرے۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم آبادی کے خلاف خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم پربھارت کا محاسبہ کرے ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے سینئر رہنما پروفیسر سیف الدین سوز نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری 05اگست 2019کے نریندر مودی کی بھارتی حکومت کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0