راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دو روزہ دورہ ایران کے دوران اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ، چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سمیت دیگر عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں دہشتگردی، پاک ایران تعلقات، علاقائی امن و سلامتی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ دہشت گردی کو خطے اور دونوں ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ قرار دیا گیا، اطلاعات کے تبادلے اور مشترکہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خاتمہ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ملٹری ہیڈ کوارٹر میں ایرانی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ ایران، اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
مناظر: 550 | 17 Jul 2023