جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آئی ایم ایف نے ریئل سٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا

       
مناظر: 774 | 17 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ریئل سٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا۔ پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے ساتھ ہی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے دوسرے جائزے کیلئے شرائط پیش کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے ریئل سٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنےکا پلان مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے سے محصولات بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے، پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کر کے محصولات میں اضافہ کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے ایف بی آر کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا تو منی بجٹ آسکتا ہے تاہم پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ نئی حکومت کو کرنا ہوگا، پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کے لئے عالمی بینک سے معاونت لی جائے گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کے معاہدے کی پہلی قسط ایک ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0