\
ہفتہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

اترپردیش : پیرا ملٹری اہلکار چار برس تک خاتون کی آبروریزی کرتا رہا

       
مناظر: 803 | 18 Jul 2023  

 

کانپور (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتی پیرا ملٹر ی سینٹرل ریزروپولیس فورس کا ایک اہلکار چار برس تک ایک خاتون کی آبروریزی کرتا رہا۔
ضلع کانپور کے علاقے سچنڈی کی رہائشی ایک خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس اہلکار نے شادی کا جھوٹا وعدہ کرکے چار سال تک اس کا جنسی استحصال کیا اور بعد میں اسے اسقاط حمل پر مجبور کیا۔
خاتون نے بتایا کہ 2016 میں اس کی شادی کانپور کے علاقے سچنڈی کے ایک رہائشی سے ہوئی تھی، شادی کے کچھ دنوں بعد اس نے اپنے شوہر کی بگڑتی صحت کی وجہ سے مالی حالات کی بہتری کے لیے گھر سے ٹیوشن کلاسز شروع کر دیں۔ خاتون نے کہا کہ اس دوران اسکی ایک شخص سے ملاقات ہوئی جس نے اسکی خستہ مالی حالت کا فائدہ اٹھایا اور چار برس تک اسکا جنسی استحصال کرتا رہا۔ خاتون نے کہاکہ یہ شخص سی آر پی ایف میں تھا البتہ اس نے مجھ سے یہ بات چھپائی اور یہ بھی نہ بتایا کہ وہ شادی شدہ ہے ۔ پولیس نے خاتون کی شکایت درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دریں اثنااتر پردیش کے علاقے راسدا کوتوالی کے گاو¿ں امر دکشن پٹی میں بھارتی پیرا ملٹری بی ایس ایف کے ایک ریٹائرڈ اہلکار ساٹھ سالہ ہریندر سنگھ نے اپنی بندوق سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔