جموں(نیوز ڈیسک ) میانمار سے تعلق رکھنے والے 270سے زائد روہنگیا مسلمانوں نے جوجموں کی ہیرانگر سب جیل میں گزشتہ دو سال سے بند ہیں،احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جیل سے رہائی کا مطالبہ کیاہے۔
یہ روہنگیا مسلمان اپنی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔74خواتین اور 70بچوں سمیت مجموعی طوپر271روہنگیا سب جیل ہیرا نگر میں بند ہیں جس کو 5مارچ 2021کو”ہولڈنگ سینٹر”قراردیاگیاتھا۔بھارتی پولیس نے جیل کے مرکزی دروازے کے قریب پہنچنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔روہنگیا میانمار میں بنگالی بولی بولنے والی مسلم اقلیت ہیں۔ اپنے ملک میں ظلم و ستم کے بعد ان میں سے کئی بنگلہ دیش کے راستے بھارت میں داخل ہوئے اور جموں میں پناہ لی۔