سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں محکمہ جنگلات کے ایک آفیسر کو شہیداورایک اہلکار کوزخمی کر دیا۔
بھارتی فوجیوں نے محکمہ جنگلات کے ایک افسرسمیت دو ملازمین کو اس وقت گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جب وہ ضلع پلوامہ کے علاقے سونا بنجر میں رات کے وقت گشت کر رہے تھے۔ زخمیوں کی شناخت فارسٹ آفیسرعمران یوسف اور جہانگیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ فارسٹ آفیسر عمران یوسف بدھ کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔