\
ہفتہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ بھارت کیلئے انتہائی ہزیمت کا باعث ہے، کانگریس رکن پارلیمنٹ

       
مناظر: 653 | 20 Jul 2023  

 

نئی دہلی 20 جولائی (نیوز ڈیسک )انڈین نیشنل کانگریس کی رکن پارلیمنٹ رنجیت رنجن نے ریاست منی پور میں دو عیسائی خواتین کی برہنہ پریڈ اور آبروریزی پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رنجیت رنجن نے شرمناک واقعے پر بھارتی پالیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں قاعدہ بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کہا کہ منی پور میں خواتین کی اجتماعی عصمت دری اور برہنہ پریڈ پر وہ انتہائی شرمندہ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ دیکھ کے میں کانپ اٹھی ہوں ۔
انہوںنے کہا کہ یہ سب حکومتی شہ پر ہورہا ہے۔ بھارتی ایوان بالا کی رکن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے غیر ملکی دوروں کے دوران بھارت میں ”سب اچھا ہے“ کا تاثر دیتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو ہمارے لیے انتہائی ہزیمت اور شرمندگی کا باعث ہیں۔