جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

ایس ایس یو کمانڈو نے باڈی بلڈنگ مقابلے میں3 ٹائٹلز نام کرلیے

       
مناظر: 798 | 21 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سندھ پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ ایس ایس یو کے کمانڈو احمد صدیقی نے باڈی بلڈنگ میں مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ٹائٹلز اپنے نام کرلیے۔ مقابلے ڈسٹرکٹ سینٹرل آرٹس کونسل نیو کراچی میں منعقد ہوئے جہاں ایس ایس یو کے کمانڈو احمد صدیقی نے باڈی بلڈنگ میں مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ٹائٹلز جبکہ ایس ایس یو کے ایک اور کمانڈو انتظار علی نے حال ہی میں مسٹر حیدرآباد ڈویژن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے کمانڈو کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کمانڈو احمد صدیقی کو 1 لاکھ روپے اور کمانڈو انتظار علی کو 50 ہزار روپے کیش انعام دیا۔
ایس ایس یو کمانڈو احمد صدیقی نے مسٹر بیچ فزیک 2023، مسٹر ایتھلیٹک سینٹرل 2023 اور مسٹر اوپن کراچی 2023 کے3 ٹائٹلزاپنے نام کیے۔
ایونٹ میں 6 کیٹیگریز میں آرمی اور اے ایس ایف کے اہلکاروں سمیت 90 سے زائد باڈی بلڈرز نے شرکت کی۔
کمانڈوز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹائٹلز جیتنا ان کے لیے بہت بڑی کامیابی اور اعزاز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل سکیورٹی یونٹ نے کھیلوں میں ملک کا نام روشن کرنے کے لیے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی محکمہ کے اسپانسر سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0