بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

راجوری :محکمہ بجلی کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 922 | 22 Jul 2023  

 

جموں 22 جولائی (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے قصبے راجوری میں” پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ “(پی ڈی ڈی )کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یومیہ اجرت پر کام کرنے والے پی ڈی ڈی ملازمین راجوری قصبے میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے قریب جمع ہوئے اور دھرنا دیا ۔وہ اپنی زیر التواءتنخواہ کی واگزاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔انہوںنے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ بغیر کسی تنخواہ کے ڈیوٹی دے رہے ہیں اور محکمہ ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آج تک متعدد ملازم کام کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ احتجاجی ملازمین نے کہا کہ محکمے کے اعلیٰ حکام کو انکی کوئی پرواہ نہیں ، ہماری تنخواہ انتہائی قلیل ہے جسکی وجہ سے ہمیں اور ہمارے اہلخانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انکے تمام مطالبات جلد از جلد پورے نہ کیے گئے تو وہ غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال پر جائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0