بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو مقتل میں تبدیل کر رکھا ہے ، غلام احمد گلزار

       
مناظر: 506 | 22 Jul 2023  

 

سرینگر22جولائی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو مقتل میں تبدیل کر رکھا ہے جہاں قابض بھارتی فورسز بغیر کسی جواب دہی کے بے گناہوں لوگوں کا بے رحمی سے خون بہا رہی ہیں۔
غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں کی نسل کشی پر شدید افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی مجرمانہ خاموشی سے بھارت کو نہتے لوگوںپر مظالم جاری رکھنے کی شہہ مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات دس لاکھ کے قریب بھارتی فورسز اہلکاروں کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین روز میں آٹھ سے زائد بیگناہ لوگوں کا قتل اسکی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے قتل عام اور انکی زمینوں اور دیگر املاک پر قبضے کا واحد مقصد علاقے میں غیر کشمیریوں کو آباد کر کے یہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کے قتل پر ترقیوں اور انعامات سے نوازا جاتا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین نے شہدا ءکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے عظیم مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکشمیریوں کے حقیقی ہیرو ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا عناصر کشمیریوں پر اپنا نظریہ اور ثقافت مسلط کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن کشمیری آخری سانس تک اسکے خلاف مزاحمت کریں گے، کشمیریوں کا جذبہ آزادی ناقابل شکست ہے، وہ بھارتی غلامی کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی اور جموںوکشمیر بھارتی تسلط سے آزادی ہوگا۔
انہوںنے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنا دوہرا معیار ترک کر کے مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباؤ ڈالے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0