بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

محاصروں اورتلاشی کی مسلسل کارروائیوں کی وجہ سے کشمیری خوف کی زندگی گزاررہے ہیں

       
مناظر: 964 | 23 Jul 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگ بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کی وجہ سے مسلسل خوف کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر، کپواڑہ، بارہمولہ، گاندربل، بانڈی پور، اسلام آباد، شوپیاں، پلوامہ، کولگام، پونچھ، راجوری، ڈوڈہ،سانبہ اور کٹھوعہ کے اضلاع میں خوف و ہراس کا ماحول ہے جہاں بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار اکثرگھروں کا محاصرہ کرتے ہیں اور تلاشی لیتے ہیں۔ کئی علاقوں کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فورسز اہلکاروں کی ان کارروائیوں سے ان کی زندگی جہنم بن چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار روزانہ کی بنیاد پرگھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں اور املاک کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔
بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ایک ہفتے کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں کم از کم نو افراد کو شہید اور درجنوں کو جھوٹے الزامات پر گرفتار کیا ہے۔ گرفتارافراد میں سے کئی پر کالے قوانین لاگوکئے گئے ہیں۔
بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورس کے اہلکاروں کے ساتھ ملکر ضلع کشتواڑ کے علاقے مروہ میں حریت کارکن ریاض احمد کے گھر پر چھاپہ مارا۔ این آئی اے اور پیراملٹری فورس کے اہلکاروں نے حریت کارکن کے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں۔
دریں اثنا ء کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک ذبح خانے میں تبدیل کر دیا ہے جہاں مادر وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے کو چیلنج کرنے پر بھارتی فوجی بے گناہ کشمیریوں کا خون بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تین دنوں میں جعلی مقابلوں میں آٹھ بے گناہ نوجوانوں کا قتل ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی فوج منظم طریقے سے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے۔حریت رہنما نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کرے اور مقبوضہ علاقے میں ہونے والے جرائم پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔
راجوری قصبے میں محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین نے اپنی زیر التوا تنخواہوں کے اجراء جیسے مطالبات کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔انہوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندوتوا کے غنڈوں نے ضلع باغپت میں ایک مسجد کے امام حافظ مجیب الرحمان پر وحشیانہ حملہ کیا اور انہیں ہندو مذہبی نعرہ” جے شری رام” لگانے پر مجبور کردیا۔ ایک اور چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں ہندو انتہاپسندوں کا ایک ہجوم دو خواتین کو برہنہ کرکے پریڈکرواتاہے اور انہیں بری طرح مارتا پیٹتا ہے ۔ اس سے قبل ریاست منی پور کے کانگ پوکپی ضلع سے بھی اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0