بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی حکام نے یاسین ملک کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے پر تہاڑ جیل کے چارافسروں کو معطل کر دیا

       
مناظر: 922 | 23 Jul 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی حکام نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بندکشمیری حریت رہنما محمدیاسین ملک کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے پر تہاڑ جیل کے 4افسران کو معطل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں ایک ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ، دو اسسٹنٹ سپرانٹنڈنٹ اور ایک اور افسر شامل ہے۔ سالیسٹر جنرل آف انڈیا تشار مہتا نے بھارت کے سیکرٹری داخلہ اجے بھلا کو خط لکھا تھا جس میں کہاگیاتھاکہ یاسین ملک کو کل کس طرح سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا؟ ڈپٹی انسپکٹر جنرل( جیل خانہ ہیڈ کوارٹرز)راجیو سنگھ نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاکہ ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ میں یاسین ملک کے ایک مقدمے کی سماعت تھی جس میں جیل حکام نے یاسین ملک کو ذاتی طورپر عدالت میں پیش کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0