سرینگر24جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسز نے نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے بہانے ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھاہواہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ علاقے کے مختلف اضلاع میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 کشمیریوں کو شہید اور حریت کارکنوں سمیت ایک سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجی روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔ مودی کو معلوم ہونا چاہیے کہ بھارت کا ظلم و جبر کشمیریوں کو کسی صورت زیر نہیں کر سکے گا۔ عالمی تاریخ گواہ ہے کہ آزادی کی تحریکوں کو ظلم وجبر سے کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں نے بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قتل وغارت اور گرفتاریوں کا سہارا لے کر حق خودارادیت کے مطالبے کے لئے کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہیں سکتا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام بی جے پی حکومت کے 5اگست 2019کے ذلت آمیز، غیر قانونی، غیر آئینی، غیر جمہوری اقدامات کو کبھی نہیں بھولیں گے۔رپورٹ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم پر نریندر مودی اور ان کے حواریوں کامحاسبہ کرے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے اور کشمیری آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔
بھارتی فوجیوں نے دو ہفتوں میں دس کشمیریوں کو شہید، سو سے زائدکو گرفتار کر لیا
مناظر: 828 | 24 Jul 2023