بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

تحریک وحدت اسلامی کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی کی مذمت

       
مناظر: 241 | 25 Jul 2023  

 

سرینگر 25جولائی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی تحریک وحدت اسلامی نے مقبوضہ علاقے میں قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرام کے جلوسوں پر مسلسل پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس غیر قانونی اور بلاجواز پابندی فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تحریک وحدت اسلامی کا محرم الحرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا جس میں سرینگر، بڈگام،بارہمولہ اوربانڈی پورہ اضلاع کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں آٹھویں اوردسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں پر 1990کی دہائی سے مکمل پابندی عائد ہے جو سراسر متعصبانہ اور مسلمانوں کے دینی امور میں صریح مداخلت ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت نے انسانی حقوق کے علاوہ مسلمانوں کے مذہبی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں،بھارتی حکومت امرناتھ یاترا کے لیے تمام وسائل اور سہولیات فراہم کر رہی ہے لیکن کشمیری مسلمانوں کو جمعہ اور عیدین کی نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد ہے جبکہ گزشتہ تیس برس سے زائد عرصے سے انہیں محرم کے مرکزی جلوس نکالنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اجلاس کے شرکانے کہا کہ محرم کے جلوس نکالنے پر عزاداروں کو وحشانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔اجلاس میں بھارتی قابض انتظامیہ پر زر دیا گیا کہ وہ آٹھویں اور دسویں محرم کے جلوسوں پر عائد بلا جواز اور غیر قانونی پابندی فوری ختم کرے۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بھارتی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آٹھ اور دس محرم کے جلوسوں میں بھر پور شرکت کریں۔اجلاس میں مزید کہاکہ بھارتی طاغوت کشمیریوں کو حق پر مبنی جدوجہدآزادی سے دور کرنے کیلئے انتہائی گھنائونے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ، اس نے جموں وکشمیر میں ایک اور کربلا بپا کر رکھا ہے ، لیکن کشمیری حق و صداقت کے راستے پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ شہداکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0