اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

قرآن کی بیحرمتی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سعودی ولی عہد

       
مناظر: 896 | 26 Jul 2023  

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی بین الاقوامی قوانین اور روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
سعودی عرب کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین و روایات کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں۔
انہوں نے یہ نفرت ختم کرنے، اعتدال پسندی اور رواداری کی قدروں کو پھیلانے کی بین الاقوامی کوششوں کے منافی ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اراکین نے دارالحکومت ریاض میں آرٹیفشل انٹیلی جنس انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0