سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ہمیشہ کی طرح رواں سال بھی 8محرم کے جلوس کی اجازت دینے سے انکارکردیا ہے۔
قابض انتظامیہ نے ہمیشہ کی طرح امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا بہانہ بناکر سرینگر میں آٹھ محرم کو جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایاکہ انتظامیہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے ساتھ مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیاہے کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں جلوسوں پر پابندی عائد رہے گی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس آٹھ اور دس محرم کو سرینگر میں مخصوص راستوں پر نکالے جاتے تھے جن پر 1990میں اس وقت کی قابض انتظامیہ نے پابندی عائد کردی جو آج تک مسلسل جاری ہے۔ مودی حکومت ایک طرف ہندو ئوں کی امرناتھ یاترا کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے نام پر ہزاروں کی تعداد میں اضافی فوجی تعینات کررہی ہے اوردوسری طرف صدیوں سے جاری محرم الحرام کے جلوسوں پر امن وامان کا بہانہ بناکر پابندی عائد کررہی ہے۔
قابض حکام کارواں سال بھی 8محرم کے جلوس کی اجازت دینے سے انکار
مناظر: 655 | 26 Jul 2023