بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

9 اگست کی رات اسمبلی تحلیل کر دیں گے، رانا ثنا اللہ

       
مناظر: 203 | 27 Jul 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 اگست کی رات اسمبلی تحلیل کر دیں گے، انتخابات کو کسی سازش یا خاص مقصد کے تحت آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسمبلی نو اگست کی رات ہی کو تحلیل کر دی جائے گی، اس سلسلے میں انھوں نے کسی سازش یا خفیہ مقصد کے امکان کو بھی رد کر دیا، اور کہا کہ انتخابات کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔
نگراں وزیر اعظم کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ن لیگ نے اسحاق ڈار کا نام نہیں دیا، اسحاق ڈار ہو یا رضا ربانی، ان سمیت کسی بھی سیاست دان کا نام نگراں وزیر اعظم کے منصب کے لیے دیا جا سکتا ہے۔
وزیر داخلہ نے انتخابات کے لیے پرانی مردم شماری کے استعمال کا بھی واضح اشارہ دیا، انھوں نے کہا کہ اگر حالیہ مردم شماری کو نوٹیفائی کیا جائے گا تو اس سے مزید تنازعات جنم لیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کی وطن واپسی الیکشن سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف الیکشن سے ڈیڑھ ماہ قبل وطن واپس آئیں گے۔ انھوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی عدالت سے نا اہل ہو اور عدالت سے اسے سزا اور جیل ہو جائے۔‘‘

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0