بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے ، شیخ عبدالمتین

       
مناظر: 414 | 27 Jul 2023  

اسلام آباد 27 جولائی (نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شیخ عبدالمتین نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے محاصرے اور تلاشی کی پرتشددکارروائیوں میں شدت لا کرمقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت کاماحول قائم کر دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کوخوف و دہشت ، قتل عام، گرفتاریوںاورظلم و تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر انکے گھروں پر چھاپے ما رے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں معمول بن چکا ہے اور بھارتی فوجی چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوںکو بھی نہیں بخشتے ۔شیخ عبدالمتین نے کہاکہ بھارت اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر کو عملاً ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر رکھاہے۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کے دعویدار بھارت کی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط اور 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدم کو یکسر مسترد کرتے ہے۔انہوں ے کہا کہ قابض انتظامیہ نے کشمیری حریت قیادت کو جیلوں اور گھروں میں مسلسل نظربند جبکہ بھارتی فورسز نے پبلک سیفٹی ایکٹ سمیت کالے قوانین کے تحت ہزاروں کشمیریوں جن میں بیشتر نوجوانوں شامل ہیں کو قید کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیری عوام کو انکے تمام بنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے ۔ شیخ عبدالمتین نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند حریت رہنمائوں اور کشمیریوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے انکی فوری رہائی کیلئے بھارت پردبائو بڑھانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے ،تاکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام قائم ہو سکے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0