بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

تحریک شباب المسلمین کی طرف سے پارٹی رہنماء کی رہائی کا مطالبہ

       
مناظر: 611 | 27 Jul 2023  

 

سرینگر 27جولائی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک شباب المسلمین جموں وکشمیرنے پارٹی کے سینئر رہنماء صدام حسین کالس کی مسلسل نظربندی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ صدام حسین سمیت غیر قانونی طورپرنظربند تمام حریت رہنمائوں کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک شباب المسلمین کے ترجمان منصور احمد ڈار نے سرینگر میں جاری بیان میں کہاکہ صدام حسین گزشتہ بارہ برس سے مسلسل غیر قانونی طورپر نظر بند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب انہیں گرفتار کیا گیا تواس وقت ان کی عمر اٹھارہ سال تھی اورتب سے لیکر آج تک وہ مسلسل نظربند ہیں ۔ انہوں نے صدام حسین کو انکے عزم وہمت اور ان کے صبر و استقلال پر شاندارخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سینکڑوں کشمیری نوجوان سالہا سال سے بھارت کی مختلف جیلوں میں مسلسل غیر قانونی طورپر نظر بند ہیں اور طویل نظربندی اورعلاج معالجے اور مناسب خوراک سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے وہ مختلف مہلک امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔منصور احمد ڈار نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0