منگل‬‮   2   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی پولیس نے بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج پر مسلمان نوجوانوں کی جان لے لی

       
مناظر: 454 | 27 Jul 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت میں بجلی کی عدم دستیابی پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کردی جس سے 2 مسلمان نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے شہر کٹیہار میں پیش آیا جہاں بجلی کی عدم دستیابی پر عوام کی جانب سے مظاہرہ کیا جارہا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر فائرنگ کردی جس سے 2 مسلمان نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی بھی ہوئے۔ پولیس گردی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر کٹیہار پولیس نے واقعے کی ذمہ داری مظاہرین پر ڈال دی اور کہا کہ مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر حملہ کیا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ جاں بحق ہونے ہونے والوں میں 34 سالہ خورشید عالم اور 22 سالہ سونو شاہ شامل ہیں، ہلاک ہونے والوں کے سینے اور سر میں گولیاں لگی ہیں، واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0