بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل محفوظ اور ذمہ دار ہاتھوں میں ہے: وزیراعظم

       
مناظر: 411 | 28 Jul 2023  

 

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق صوبہ کے عوام کا ہے، ترقی کے حوالے سے میرا نظریہ لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے سے جڑا ہے، بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل محفوظ اور ذمہ دار ہاتھوں میں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل وفاقی وزرا، آرمی و نیول چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان اور حکومتی افسران کے ہمراہ گوادرمیں اہم دن گزارا، ہم نے ترقی، بنیادی ڈھانچہ اور تعلیمی منصوبوں کے ایک سلسلہ کا سنگ بنیاد رکھا ہے جس سے علاقہ کی تقدیر بدل جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ اکا دکا کوششوں کے باوجود بلوچستان ہماری اجتماعی غفلت کا نشانہ بنا ہے، اس صوبہ نے دیگر وفاقی اکائیوں کے مساوی ترقی نہیں کی ہے جو باعث شرم ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی کیلئے میرا نظریہ لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے سے جڑا ہے، لوگوں کی سماجی اور معاشی ترقی وبہبود ہی حقیقی ترقی کا ضامن ہے، بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق صوبہ کے عوام کا ہے، جب ان کے اور ان کے بچوں کی زندگی میں بہترتبدیلی آئیگی تو وہ ترقی کے مالک اور حصہ داربن جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال آنے والے بدترین سیلاب کے دوران انہوں نے بلوچستان کے تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور حالات کا خود مشاہدہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے، لیٹ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران بلوچستان کے نوجوانوں سے میری ملاقات میرے دورے کا ایک اہم حصہ تھا، ان نوجوانوں کے چمکتے اور دھمکتے چہروں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل محفوظ اور ذمہ دار ہاتھوں میں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0