سرینگر30جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کولگام سے بھارتی فوج کا ایک اہلکار لاپتہ ہوگیا ہے۔
قابض حکام نے بتایا کہ ضلع کولگام کے علاقے اچھہ بل کا رہائشی جاوید احمد وانی ہفتے کی شام سے لاپتہ ہے۔لداخ کے علاقے میں تعینات جاوید وانی چھٹی پر تھا۔ اس کی کار کل شام دیر گئے پرن ہال سے ملی اور رپورٹس میں کہا گیاہے کہ کارمیں خون کے نشانات پائے گئے۔اہل خانہ جب فوجی اہلکار کوتلاش کرنے یا اس سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے تو انہوں نے مقامی لوگوں اورہمسایوں کو اس کے لاپتہ ہونے کے بارے میں بتایا۔
مقبوضہ جموں وکشمیر: ضلع کولگام میں بھارتی فوج کا اہلکار لاپتہ
مناظر: 807 | 30 Jul 2023