بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عاشورہ سچائی پر قائم رہنے اور برائی کے خلاف مزاحمت کا سبق ہے: محبوبہ مفتی

       
مناظر: 404 | 30 Jul 2023  

 

سرینگر30جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عاشورہ کے موقع پر دی گئی قربانیاں بنی نوع انسان کو جھوٹ اور فریب کی ہار اور حق اور سچ کی جیت کی یاد دلاتی رہیں گی۔
محبوبہ مفتی نے سرینگر میں اپنے پیغام میں کہا کہ کربلا کے واقعات ہمیں ہر مشکل حالات میں صداقت کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور برائی کی قوتوں کے سامنے نہ جھکنے کا سبق دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے جس بے مثال جرات، قربانی اور صبر کا مظاہرہ کیا اس نے انصاف اور مساوات پر مبنی نظام پر ہمارے ایمان کو تقویت بخشی۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم پوری انسانیت کے لئے روشنی ا ور رہنمائی کا موقع ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0