منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بعد انکے بیٹے کو بھی پارٹی سے نکال دیا

       
مناظر: 260 | 31 Jul 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بعد ان کے بیٹے اسحاق خٹک اور ایم این اے عمران خٹک کو بھی پارٹی سے نکال دیا۔ اسحاق خٹک اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کے پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر رکنیت ختم کی۔ خیال رہے کہ عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ اسحاق خٹک پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کے بیٹے ہیں۔ پی ٹی آئی پرویز خٹک کی پارٹی رکنیت پہلے ہی ختم کر چکی ہے جبکہ پرویز خٹک سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے ساتھ مل کر اپنی علیحدہ جماعت پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کی بنیاد رکھ چکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0