پیر‬‮   18   اگست‬‮   2025
 
 

پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے

       
مناظر: 432 | 31 Jul 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم چین تقریب میں موجود تھے،وفاقی وزرا اور چین کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی تقریب میں موجود تھا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ چینی نائب وزیراعظم اور وفد کی پاکستان آمد پر خوشی ہوئی، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا مرحلہ خوش آئند ہے،10سال قبل سی پیک منصوبوں پر کام کا آغاز ہوا تھا،سی پیک کے تحت 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی،پاکستان اور چین نے اس معاہدے پر 10سال قبل دستخط کئے تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ سی پیک منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام میں رشتہ مضبوط ہوا،سی پیک میں روڈ انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی شامل ہیں،سی پیک کے دوسرے فیز میں ایگری کلچر اور آئی ٹی سیکٹر شامل ہے، سی پیک سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا، آج اہم دستاویز پر دستخط ہوئے جس سے معاشی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0