\
بدھ‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

پاکستان کا چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان عطا کرنے کا فیصلہ

       
مناظر: 475 | 31 Jul 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان نے چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان عطا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم گزشتہ روز 3روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں،آج شام وہ سی پیک کی دسویں سالگرہ پر کنونشن سینٹر میں تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف، کابینہ ارکان، ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ عسکری قیادت اور اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پاکستان نے چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان عطا کرنے کا فیصلہ کیا ہے،صدر مملکت چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نوازیں گے،ایوارڈ پاکستانی مفاد میں قابل قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے۔