جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2024
 
 

ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر ملکی معیشت میں کردار ادا کریں: آرمی چیف

       
مناظر: 968 | 1 Aug 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ ہماری سر زمین بہت سے معدنیات سے مزین ہے اور ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کریں۔
پاکستان منرل سمٹ سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کا قیام یقینی بنایا، اس کا قیام تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے جب کہ منرل سمٹ ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے آسان کاروبار کے نئے اصول وضع کرتا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ امن اور خوشحالی کے راستے پر گامزن رہنا ہی استقامت ہے، معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سورۃ رحمٰن میں اللہ تعالیٰ نےفرمایا ’اورتم اپنےرب کی کون کون سی نعمتوں کوجھٹلاؤگے‘۔
آرمی چیف نے قرآن پاک کاحوالہ دے کرواضح کیا کہ اللہ ان کی مدد کرتا ہےجو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر نظر ڈالیں تو برف پوش پہاڑوں سے لے کر صحراؤں کی وسعت تک کیا کچھ نہیں، ساحلی پٹی سے میدانی علاقوں تک اس سر زمین میں کیا کچھ نہیں ہے، ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کریں ، ہمیں کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، ہماری سر زمین بہت سے معدنیات سے مزین ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت کریں۔

اس موقع پر آرمی چیف نے بیرک گولڈ کے سی ای او اور پریذیڈنٹ مارک برسٹو کا شکریہ ادا کیا جب کہ انہوں نے سعودی مائننگ منسٹر انجینئیر خالد بن صالح المدیفر اور دیگر سرمایہ کاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جنرل عاصم منیر نے علامہ اقبال یہ شعر بھی پڑھا:
تیرے دریا میں طوفاں کیوں نہیں ہے
خُودی تیری مسلماں کیوں نہیں ہے
عبث ہے شکوہِ تقدیرِ یزداں
تو خود تقدیرِ یزداں کیوں نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0