\
منگل‬‮   3   فروری‬‮   2026
 
 

پرویز خٹک کی جماعت نے پی ٹی آئی کو انتخابی اتحاد کی پیشکش کردی

       
مناظر: 526 | 3 Aug 2023  

 

پشاور(نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے عام انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کو اتحاد کی پیشکش کردی۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیااللہ بنگلش نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی سے عام انتخابات میں اتحاد کے لیے تیار ہیں اور عام انتخابات کے لیے 19 اگست سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔
پارٹی ترجامن نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے دوران خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں جلسے کریں گے اور الیکشن میں ہر حلقے سے امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔
واضح رہےکہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بنیاد رکھی جس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھی شامل ہیں۔