اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی حکومت نے چین سے لیپ ٹاپس اور کمپیوٹرز کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

       
مناظر: 393 | 4 Aug 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں بی جے پی کی حکومت نے چین سے لیپ ٹاپس، ٹیبلٹس اور کمپیوٹرز کی درآمدات پر فوری طور پرپابندی عائد کردی ہے ۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فورین ٹریڈ کی طرف سے جاری نوٹس میں کہاگیا ہے کہ حکومت نے چین سے لیپ ٹاپس، ٹیبلٹس اور کمپیوٹرز کی درآمدات پر فوری طورپرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق برقی آلات اور مشینر ی کی درآمدات اور برآمد ات کے کوڈ ایچ ایس این 8741کے تحت آنے والے الٹراسمال فارم فیکٹر کمپیوٹر اور سرورز کی درآمدات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے اورصرف لائسنس کے تحت ان چیزوں کی محدود تعداد میں درآمدات کی اجازت دی جائے گی اور درآمد کئے گئے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر صرف استعمال کرنے کی اجازت ہو گی ا،نہیں فروخت نہیں کیا جائیگااور استعمال کے بعد انہیں یا تو تباہ کر دیا جائیگا یا واپس بھجوایاجائے گا۔
واضح رہے کہ سام سنگ، ڈیل، ایسر، لینووو، ایل جی، پیناسونک اور ایپل اِنک کے لیپ ٹاپ بھارت میں فروخت کے لیے چین سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ مودی حکومت کے اس فیصلے سے آئی ٹی کمپنیوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑے گا جبکہ لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0