سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں بھارتی قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کی املاک غیر کشمیری ہندوئوں کو دینے کیلئے جموں میں تقریبا 200 فلیٹس کی چابیاں بھارتی شہریوں کے حوالے کی ہیں،جوکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی شہریوںکو آباد کرنے کی سمت ایک عملی قدم ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان بھارتی شہریوں کو 22سو ماہانہ کی معمولی قسط پر مجموعی طورپر 336فلیٹ دیے جائیں گے۔ بقیہ فلیٹس رواں سال اکتوبر تک بھارتی شہریوںکو دئے جائیں گے ۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے قابض انتظامیہ کے اس اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے جموں و کشمیر میں ہندوئوں کی آبادکاری کا منصوبہ قراردیا ہے ۔