نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر حصار Hisar سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ہندو توا غنڈوں کو علاقے میں رہنے والے مسلمانوں کو کھلم کھلا دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہندو توا غنڈوں نے ایک ریلی کے دوران لاو¿ڈ سپیکر کے ذریعے مسلمانوں کو دو دن کے اندر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اشتعال انگیز نعرے لگائے ”جب مسلمان ملیں گے تو ہم رام رام کہتے کہتے انہیں کاٹتے جائیں گے۔ہندو توا کے غنڈوں نے ریلی کے دوران”جئے شری رام “ کے نعرے بھی لگائے۔اس اشتعال انگیزریلی کی ویڈیو معروف بھارتی صحافی رینہ ایوب نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے ۔
یاد رہے کہ ہندو توا ہجوم نے تین روز قبل ہریانہ کے علاقے نوہ میں ایک مسجد پر حملہ کر کے 19سالہ امام مسجد مولانا سعد کو شہید جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔