نئی دہلی07اگست(نیوز ڈیسک) بھارت میں صحافیوں کی تنظیم” ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا ”نے مودی حکومت کی طرف سے آزادی صحافت کا گلامزید گھونٹنے کے لئے ”پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریڈیکلز بل”متعارف کرانے پرشدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بل کے تحت حکومت کو اخبارات اور رسائل کے کام کاج میں مزیددخل اندازی اور نگرانی کا اختیار دیا گیا ہے۔
ایڈیٹرز گلڈ نے مطالبہ کیا کہ پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریڈیکلز بل کوجو پریس اینڈ رجسٹریشن آف بکس ایکٹ 1867 کی جگہ لے گا، پارلیمانی سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جائے۔ایڈیٹرز گلڈ نے ایک بیان میں کہاکہ گلڈ پریس رجسٹرار کے اختیارات میں توسیع، شہریوں پر اخبارات چھاپنے پر نئی پابندیوں، اخباری دفاتر کے احاطے میں داخل ہونے کے اختیار، بہت سی دفعات میں موجود ابہام اور ایسے قوانین وضع کیے جانے پر جو آزادی صحافت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں، فکر مند ہے۔گلڈ نے پہلے ہی اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی، اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کو خطوط لکھے ہیں۔
ایڈیٹرز گلڈ کا بھارت میں آزادی صحافت پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے بل پر اظہارتشویش
مناظر: 448 | 7 Aug 2023
