بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

       
مناظر: 680 | 8 Aug 2023  

 

سرینگر 08اگست (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند حریت رہنمائوں،کشمیری نوجوانوں اورحریت کارکنوں کی حالت زار پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں عبدالاحد پرہ، یاسین عطائی، سلیم زرگر، بشیر احمد اندرابی، خواجہ فردوس، سکھ انٹلیکچوئل سرکل جموں و کشمیر کے سربراہ نریندر سنگھ، مولانا مصعب ندوی، پروفیسر زبیری اور دیگر نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری نظربندوں کو ابتر حالت زار کا جائزہ لینے کے لیے بھارت اورمقبوضہ کشمیر کی جیلوں کا دورہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ضمیر کے تمام قیدیوں کو اپنے خلاف درج جھوٹے مقدمات میں دفاع کا قانونی حق دیئے بغیر کسی جیلوں میں قید رکھا گیا ہے جبکہ مختلف حیلے بہانوں سے ان کی نظربندی کو طول دیا جارہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی عدالت انصاف کی ٹیم سے مطالبہ کیاکہ وہ ضمیر کے ان قیدیوں کے ساتھ جیلوں میںغیر انسانی سلوک کی شکایات کی تحقیقات کریں۔بیانات میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں مسرت عالم بٹ ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ایاز اکبر، شاہد الاسلام، معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ ، فاروق احمد ڈار، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، ڈاکٹر حمید فیاض، مولانا عبدالمجید ڈار، مولانا مشتاق ویری، عبدالرشید دائودی، مولانا عبدالواحد کشتواری، خرم پرویز، مشتاق الاسلام، مولوی بشیر احمد عرفانی، بلال صدیقی، امیر حمزہ، ڈاکٹر شفیع شریعتی، ڈاکٹر قاسم فکتو، محمد یوسف میر، محمد رفیق گنائی، شوکت حکیم، محمد حیات بٹ، مہراج الدین نندا، نور محمد فیاض، محمد یوسف فلاحی، آصف سلطان، فہد شاہ، عادل زرگر اور دیگر کی ثابت قدمی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اورایس آئی اے کے ذریعے حریت قیادت اور تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم وہ کشمیریوں کے ناقابل تنشیخ حق خود ارادیت کو دبانے کے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔حریت رہنمائوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کپواڑہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہادکارروائیوں میں نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0