بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سرکاری ملازمین پر یوم آزادی کی تقریبات جبری طورپر ٹھونس رہی ہے

       
مناظر: 788 | 8 Aug 2023  

 

سرینگر 08اگست (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے کشمیری عوام اور سرکاری ملازمین پربھارتی یوم آزادی کی تقریبات کو جبری طورپر ٹھونستے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ 15 اگست کو یوم آزادی کے سلسلے میں اپنے گھروں پر بھارتی پرچم لہرائیں،جبکہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ایک غیر قانونی قابض کی حیثیت حاصل ہے ۔
ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے ایک اعلامیہ میں تمام سرکاری افسران اور محکمہ تعلیم کے ملازمین اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں۔اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے کہ محکمہ تعلیم کا کوئی بھی سرکاری ملازم یوم آزادی کے موقع پر چھٹی نہیں لے گا اور تمام ملازمین یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔تمام سرکاری عمارتوں اور اسکولوں سمیت دفاتر کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا اوران پر ترنگا لہرایا جائے گا اور اس کی ویڈیوز متعلقہ ڈویژنل کمشنر کوبھجوائی جائیں گی ۔اعلامیہ میں مزیدکہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے تمام سرکاری افسران اور اہلکار اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ترنگااور مٹی کے چراغ کی تصاویر شیئر کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0