\
منگل‬‮   3   فروری‬‮   2026
 
 

وزیراعظم شہباز شریف کا میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت پر خراج عقیدت

       
مناظر: 841 | 8 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے اپنی شجاعت و بہادری سے فرض کی انجام دہی کی لازوال داستان رقم کی اور وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کی۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم میجر طفیل محمد شہید کی اس قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو وطن کی سلامتی کی اپنے خون سے آبیاری کرنے والے شہداء پر فخر ہے۔