منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پی ٹی آئی کا خاتمہ ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا

       
مناظر: 577 | 8 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کُرم سے ڈی نوٹیفائی کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167 کے تحت کرپٹ پریکٹس مرتکب پائے گئے، انہیں الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ کی سیکشن 232 کے تحت 5 سال کیلئے نااہل قرار پائے۔ خیال رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا اور وہ وہاں سزا کاٹ رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0