سرینگر 09اگست (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران وادی کشمیر میں سڑک حادثات میں 135 افراد جاں بحق ہو ئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار میں بتایاگیا ہ کہ وادی کشمیر میں رواں سال جنوری سے اب تک مجموعی طورپر سڑک کے ایک ہزار64حادثات ہوئے ہیں، جن میں 135افراد لقمہ اجل بنے ۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 225حادثات ہوئے ، جن میں 28افراد جاں بحق ہوئے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق ضلع اسلام آبادسڑک کے 147 حادثات میں 25افراد کی موت واقع ہوئی ۔ضلع بارہمولہ میں 126حادثات میں 12 افراد،بڈگام میں 80حادثات میں 8افراد ،کولگام میں 74حادثات میں 11 افراد، ضلع گاندربل میں 83حادثات میں 2 افراد کی موت واقع ہوئی۔ بانڈی پورہ میںسڑک کے 38حادثات میں3 افراد،پلوامہ میں 59حادثات اور4افراداورشوپیان میں 20حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوئے ۔اسی طرح اونتی پورہ میں 50حادثات میں 13 افراد، کپواڑہ میں 57 حادثات کے نتیجے میں 7افراد ،ہندواڑہ میں 58 حادثات میں 9 افراداورسوپور میں 47 حادثات میں 10افراداپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔مقبوضہ علاقے میں سڑک حادثات کی اتنی بڑی تعداد سے مودی کی بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں ترقی کے دعوئوں کی نفی ہوتی ہے۔ اگست 2019میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے وقت مودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس اقدام سے مقبوضہ علاقے میں ترقی ہوگی۔