جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاکستانیوں کیلئے تاریخ کا سیاہ دن ، بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصل خانے سے قومی پرچم اتار کر سیاسی جماعت کا جھنڈا لہرا دیا گیا

       
مناظر: 293 | 9 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز یسک ) برطانوی شہربریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصل جنرل کی عمارت پر لگا قومی پرچم اتار کر سیاسی جماعت کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوزمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی پرچم اتارے جانے کے بعد ایک شخص سیاسی جماعت کا جھنڈ ا لگا رہا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔ جس کی اوور سیز پاکستانی شدید مذمت کررہے ہیں۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے اسے پاکستانیوں کے لیے تاریخ کا سیاہ دن قراردیا۔ ڈرامہ پروڈیوسر فرقان ٹی صدیقی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ، ’یہ ویڈیو موصول ہوئی ہے جو اگر موجودہ اور سچ ہے تو قابل مذمت ہے‘۔ انہوں نے معاملے کی تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ، ”پی ٹی آئی برطانیہ کے کارکنوں نے بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ میں قومی پرچم کی جگہ پارٹی جھنڈے لگا کر حد پارکر دی ہے“۔ ایک اورصارف نے لکھا کہ ، ’یہ اوورسیز پاکستانیوں کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے‘۔ ساجد تارڑ نے لکھا کہ بریڈ فورڈ برطانیہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی عمارت پاکستانی پرچم کی جگہ اپنی کلٹ پارٹی کے جھنڈے لگانے والے گروہ کی اس بزدلانہ اور شرمناک حرکت کی مذمت کرتا ہوں۔ ایک اوورسیز پاکستانی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ، ”گزرتے دن کے ساتھ اس فرقے کے لیے میری نفرت بڑھتی جا رہی ہے۔ بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصل خانے میں پی ٹی آئی کے حامی نے قومی پرچم اتارکراس کی جگہ پارٹی پرچم لگا دیا“۔ تاہم پی ٹی آئی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ پرچم مظاہرہ شروع ہونے سے پہلے اتارا گیا اور اس کا مظاہرے سے تعلق نہیں۔ مظاہرے کی کال پانچ بجے کی تھی اور اس سے پہلے کسی نے یہ حرکت کی جس کی مذمت کی گئی جبکہ پرچم دوبارہ لگا دیا گیا۔ بریڈ فورڈ سے مقامی صحافی کے مطابق پرچم اتارنے والا شخص اسے گاڑی میں رکھ کر فرار ہوگیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0