جموں 10اگست (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کے علاقے اکھنور میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تاہم بھارتی فوج نے مذکورہ شخص کی موت کو حادثاتی قراردیکر اس معاملے کی پردہ پوشی کی کوشش کی ہے۔بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہاہے کہ مذکورہ شخص اکھنور کے علاقے کھوڑ میںبھارتی فوج کی فائرنگ کی مشق کیلئے مخصوص علاقے میں داخل ہوا اور فائرنگ کی زد میں آنے سے ہلاک ہو گیا ۔ پولیس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174کے تحت تحقیقات شروع کر دی ہے۔
بھارتی فوج کے مظالم نہ تھمے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید
مناظر: 455 | 10 Aug 2023