اتوار‬‮   17   اگست‬‮   2025
 
 

گھریلو ملازمہ تشدد کیس، سول جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ کی درخواست ضمانت مسترد

       
مناظر: 791 | 10 Aug 2023  

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے رضوانہ تشدد کیس میں گرفتار سول جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلے محفوظ کر لیا۔
بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ملزمہ سومیا عاصم نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے رجوع کیا تھا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ نامی بچی گزشتہ کئی روز سے لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے، عدالت نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس میں نامزد سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ عاصم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
علاوہ ازیں بچی پر تشدد کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق بھی نوٹس لے چکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0