بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوجی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے نوجوانوں کو بے دریغ نشانہ بنا رہے ہیں

       
مناظر: 758 | 12 Aug 2023  

 

سرینگر12 اگست (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجی حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جاری جدوجہد کو دبانے کے لیے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو کھلے عام نشانہ بنا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے” نوجوانوں کے عالمی دن “کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیری نوجوانوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سمیت اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے پر بے دردی سے قتل کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی، پیراملٹری اور پولیس اہلکار محاصرے اور تلاشی کی کی کارروائیوں کے دوران نوجوان کو جعلی مقابلوں میں قتل اور انہیں بلا جواز گرفتار کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 5 اگست 2019 سے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل میں تیزی لائی ہے جب نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیرکی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر کے علاقے کا فوجی محاصرہ کرلیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے رواں برس اب تک 60 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 2ہزار7سو74 کو گرفتار کیا ہے جب کہ 1989 سے اب تک 96ہزار2سو25 کشمیری جن میں زیادہ تر نوجوان تھے، بھارتی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ حریت رہنماو¿ں، علمائے کرام، خواتین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیری نوجو ان طویل عرصے سے بھارت اور مقبوضہ جموںوکشمیرکی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ وہ جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو ہرگز زیر نہیں کر سکتی ،بھارت کشمیری نوجوانوں کو قتل کر سکتا ہے لیکن وہ ان کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دے سکتا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اپنی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تاریخ گواہ ہے کہ آزادی کی تحریکوں کو فوجی طاقت اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا ، کامیابی بالآخر حق و صداقت کی ہوتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں ناانصافی، ظلم اور نوجوانوں کے بے رحمانہ قتل سے روکیں اور تنازعہ کشمیرکے حل کیلئے اس پر دباؤ ڈالیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0