سرینگر(نیو زڈیسک )کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے تاکہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایاجا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آج مکمل ہڑتال کی جائے گی جس کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور تمام حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ جگہ جگہ سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی مظالم کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے دنیا بھر میں بھارت مخالف مظاہرے کئے جائیں گے۔