\
منگل‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

پیالے میں پوٹلی، پوٹلی میں راکھ، راکھ میں تعویز، عمران کو گرفتار کرنیوالے ڈی آئی جی کے ہوشربا انکشافات

       
مناظر: 635 | 16 Aug 2023  

 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کرنے والے ڈی آئی جی لاہور عمران کشور کے ہوشربا انکشاف سامنے آئے ہیں۔ جیو نیوز کو انٹرویو میں ڈی آئی جی لاہور عمران کشور نے بتایا کہ جب گرفتاری کے احکامات ملنے پر وہ زمان پارک پہنچے تو بند دروازے کھولے نہیں گئے جس کے باعث پولیس کو دروازے توڑنے پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پیالے میں رکھی پوٹلی کی راکھ میں پڑے تعویز کو چھونے لگے تو بشریٰ بی بی نے مزاحمت کی اور بولیں کہ آپ ان کو نہ چھیڑیں، یہ مقدس چیزیں ہیں۔ ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق بشریٰ بی بی نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کی، یہ بھی کہا کہ پولیس والے ہیں پیسے ڈھونڈنے آئے ہوں گے۔ خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز اسنائی تھی اور اسی روز عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور ٹرائل کورٹ کے جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔