اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا سکیورٹی پٹرول کے دوران امارات کا دورہ

       
مناظر: 967 | 17 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔ جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پی این ایس سیف کے دبئی بندرگاہ پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے استقبال کیا۔
بیان کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نےمیزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پی این ایس سیف پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
دورے کے اختتام پر دونوں ملکوں کی افواج نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پی این ایس سیف کے اس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0